اسلام آباد،10اگسٹ(ایجنسی) پاکستان نے آج الرٹ کیا ہے کہ تحریک طالبان کا فضل اللہ گروپ ہندوستان سے واگھہ سرحد پر دونوں ممالک کی طرف سے منائی جانے والی یوم آزادی کی تقریب کے دوران دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے۔
پاکستان کی قومی
انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے پنجاب کے داخلہ سکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم 13 سے 15 اگست کے درمیان واگھہ سرحد پر منعقد ہونے والی پریڈ کو نشانہ بنا کر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر ری ہے۔
اتھارٹی نے خط میں کہا ہے کہ دو دہشت گردوں کو خودکش حملے کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔